تاریخی اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے اثرات کے باعث سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے خریداروں کو کچھ حد تک ریلیف ملا ہے۔
جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے تک آ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر فی اونس سونا 9 ڈالر سستا ہو کر 3425 ڈالر پر آ گیا ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ عالمی معاشی حالات، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 52 روپے کم ہو کر 6 ہزار 848 روپے پر آ گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی 44 روپے کی کمی کے بعد 8 ہزار 871 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں حالیہ کمی عارضی ہو سکتی ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بدستور موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی کے خدشات اور سرمایہ کاروں کا محفوظ اثاثوں کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کی اہم وجوہات ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی اور مقامی حالات اسی طرح برقرار رہے تو آنے والے دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔
