لاہور(قدرت روزنامہ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ،انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان بلے بازوں میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ بابراعظم تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے حیدر علی 68 اور 31 رنز سکور کرنے کے بعد 86 درجے ترقی کرکے 98 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ بولرز کی رینکنگ میں لیگ سپنر شاداب خان ایک بار پھر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے،
وہ 5 درجے ترقی کرکے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔فاسٹ باؤلر حارث رؤف تین درجے ترقی کے ساتھ 19 ویں نمبر پر ہیں جبکہ محمد نواز 29 درجے ترقی کے ساتھ 54 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دریں اثناء وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے T20I میں شاندار نصف سنچری اور دوسرے T20I میں 38 رنز کی ٹھوس اننگز کے بعد بلے بازوں کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن برقرار رکھی۔ ویسٹ انڈیز کے لیے بائیں ہاتھ کے سپنر اکیل ہسین نے 73 درجے ترقی پاکر 68 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…