گھر بیٹھے 24گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کریں، عوام کیلئے بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عوام کے لیے بڑی سہولت، پاسپورٹ اب 24 گھنٹے میں مل جایا کرے گا . درخواست گزار اب 24 گھنٹے کے اندر گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کر سکے گا، ڈی جی پی آئی نے نئی سروس ’’فاسٹ ٹریک‘‘ کا آغاز کر دیا .

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب عوام کے لیے ایک جدید سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت اب پاسپورٹ کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی . وفاقی وزیر داخلہ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ اب پاسپورٹ درخواست کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر اندر درخواست گزار تک پہنچ جائے گا . وزیر داخلہ شیخ رشید نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ شیئر کیا جس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محکمے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو آسان بناتے ہوئے عوام کے لیے ’’فاسٹ ٹریک‘‘ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت درخواست گزار تک محض 24 گھنٹوں کے اندر پاسپورٹ پہنچانا ممکن ہوگا . وزیر داخلہ کی جانب سے شیئر کردہ ٹوئیٹ کے مطابق ڈی جی آئی پی کو نئی سروس کے آزمائشی دورانیے میں گزشتہ کچھ دنوں میں 1200 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں . محکمے کی جانب سے تمام درخواست گزاروں کو 24 گھنٹے کے اندر اندر بغیر کسی دشواری کے پاسپورٹ پنچا دیے گئے . وفاقی وزیر داخلہ نے عوام سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی نئی سروس ’’فاسٹ ٹریک‘‘ کے استعمال کا مشورہ دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں