نئے کاروبار والوں کو NOCs سے آزادی مل گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے کاروبار کرنے والوں کو این او سیز سے آزادی مل گئی، کاروباری خواتین کو ٹیکس میں25 فیصد تک چھوٹ مل گئی۔وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے آسان فنانس اسکیم متعارف کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس اسکیم کے تحت نئے کاروبار کرنے والوں کو این او سیز کے چکر سے آزادی مل گئی، کاروبار کرنے والی خواتین کو ٹیکس میں 25 فیصد تک چھوٹ مل گئی۔وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے اس حوالے سے بتایا کہ کاروبار کرنے والوں کو اب ایک کروڑ تک بغیر ضمانت قرضہ مل سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ایس ایم ای پالیسی کو منظور کر لیا ہے، ایس ایم ای پالیسی میں چھوٹے کاروبار آ جاتے ہیں۔خسرو بحتیار نے مزید بتایا کہ پیداواری سیکٹر کے لیے 10 کروڑ کے کاروبار کے لیے ٹرم اوور ٹیکس کم کر دیا ہے۔وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس ایم ایز کے لیے پالیسی 5 سال کی ہو گی، جس کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے ہیں۔