بلوچستان اسمبلی کا ساؤنڈ سسٹم جواب دے گیا، اجلاس ملتوی، آئندہ نشست نئے ہال میں ہوگی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پرانے ہال کی سہولیات ختم ہوچکیں، خراب اسپیکر سے کوریج اور بات سننا ممکن نہیں: وزیراعلیٰ کی گفتگو


کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران لاوڈ اسپیکرز کی خرابی کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 22 دسمبر کو اجلاس اسمبلی کے نئے ہال میں منعقد کیا جائے گا، کیونکہ پرانے ہال کی بنیادی سہولیات مکمل طور پر خراب ہو چکی ہیں۔وزیر اعلی نے واضح کیا کہ خراب اسپیکر کی وجہ سے اراکین کی بات سننا اور میڈیا کی کوریج ممکن نہیں، اس لیے اجلاس کے لیے نئے ہال میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے اسپیکر اسمبلی کو ہدایت کی کہ آج کا اجلاس ملتوی کیا جائے اور آئندہ اجلاس کی منصوبہ بندی نئے ہال کے مطابق کی جائے تاکہ پیش آنے والی مشکلات دوبارہ نہ ہوں۔

WhatsApp
Get Alert