ساجد ترین اور آغا حسن بلوچ کے خلاف دہشت گردی کی ایف آئی آر غیر قانونی قرار دے کر خارج

بی این پی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے: ساجد ترین ایڈووکیٹ


کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)ساجد ترین ایڈووکیٹ اور آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کے خلاف ایف آئی آر غیر قانونی قرارواضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کی جانے والی تقریر پر بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کی جعلی ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس کے بعد ساجد ترین ایڈووکیٹ نے ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاجسٹس اقبال احمد کاسی اور جسٹس ایوب خان ترین نے دلائل سننے کے بعد ساجد ترین ایڈووکیٹ اور آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کے خلاف درج ایف آئی آر کو غیر قانونی اور بدنیتی قرار دیتے ہوئے خارج کردیاعدالتی حکم کے بعد ساجد ترین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور دیگر کے خلاف بھی دہشت گردی کے کئی بوگس مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہم ظلم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے اور عدالتوں اور عدالتوں کے باہر آواز اٹھائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert