ہرناز سندھو نے لارا دتا سے کیا وعدہ کیا تھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے سابق مس یونیورس 2000 لارادتا سے وعدہ کیا تھاکہ وہ یہ ٹائٹل جیتیں گی۔ہرناز سندھو مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے پر نامور بالی ووڈ اداکاروں اور دیگر معروف شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر انہیں اس تاریخی جیت پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔
لارادتا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ہرناز سندھو کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ پیاری ہرناز سندھو جب آپ سےکل فون پر بات ہوئی تھی تو آپ نے وعدہ کیا تھا کہ یہ ٹائٹل آپ کا ہی ہوگا!‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lara Dutta Bhupathi (@larabhupathi)


انہوں نے ہرناز سندھو کی تعریف کرتے ہوئےلکھا کہ’آپ اپنی تمام اس فاتحانہ شاناور بہت کچھ حاصل کرنے کے قابل ہیں!‘انہوں نے لکھا کہ’ آپ کو اپنے آپ پر غیر متزلزل یقین تھا اور آپ جانتی تھیں کہ آپ اسی لیے پیدا ہوئے ہیں!‘
لارا دتا نے مزید لکھا کہ ’آپ اس سال پیدا ہوئی تھیں جس سال انہوں نے مس ​​یونیورس کا ٹائٹل جیتا تھا!‘انہوں نے ہرناز سندھو کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اور ان کے والدین کو جیت کی مبارکباد دی۔