حکومت موسم کا بہانہ بنا کر بلدیاتی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، عوام ایچ ڈی پی کے ساتھ ہیں: عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر تباہی مچائی گئی ہے، انتخابات میں جعلی سرکار کا پول کھل جائے گا: عوامی اجتماع سے خطاب


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت کوئٹہ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ جعلی مسلط صوبائی حکومت کا بہانہ کہ موسم صحیح نہیں، لوگ سردیوں کی وجہ سے کوئٹہ سے دوسرے شہروں کو منتقل ہوئے ہیں یہ سب بہانے بازی اور انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کے ہتکھنڈے ہیں کوئٹہ کے شہری بلدیاتی انتخابات کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے علمدار روڈ پارٹی کے مرکزی دفتر کے قریب ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۰ اس سے قبل انھوں نے پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کیلئے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۰ جبکہ ہزاہ ٹاؤن اور پشتون باغ میں بھی جلسے منعقد ہوئے جلسوں سے پارٹی کے نائب چئیرمین اول مرزاحسین ہزارہ، نائب چئیرمین عزیزاللہ ہزارہ، جنرل سکیرٹری احمدعلی کوہزاد، ڈپٹی سکیرٹری محمدرضا ہزارہ، سکیرٹری اطلاعات قادر علی نائل، آرگنائزنگ سکیرٹری غلام رضا ہزارہ، خواتین رہنماوں سیما بتول، عاطفہ صادق، آصفہ، عاصمہ ناز بلوچ ضلعی رہنماوں پارٹی کے نامزد بلدیاتی امیدواروں نے بھی خطاب کیا۰ مقررین نے کہا کہ مسلط صوبائی حکومت انتخابات سے ہر صورت راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے جبکہ کوئٹہ کے شہری جوش و خروش کے ساتھ انتخابات کی تیاری کررہی ہے صوبائی حکومت کے پاس انتخابات کرانے کے سوا کوئی راستہ نہیں اگر انھیں امن و امان کی صورتحال درست نہیں لگتی تو اخلاقی طور پر انھیں اقتدار سے الگ ہوکر اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنا چاہئیے۔ یہ الگ بات ہے کہ موسم بھی درست اور شہری بھی تیار ہیں اب صرف انتخابات کرانے کی دیر ہے کہ فارم 47 کے مافیاز کو اپنی اصلیت اور حقیقت کا ازخود اندازہ ہوگا۰ اس صوبائی حکومت نے صوبے کا جو حشر کررکھا ہے اسکی تباہ کاریوں سے شہر کو نکالنے میں عرصہ درکار ہے جبکہ کوئٹہ میں جس رفتار سے تھوڑ پوڑ کی جارہی ہے ہر جگہ سڑکیں اکھاڑ دی گئی ہے وہ تباہی و بربادی کے مناظر پیش کررہے ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی قانون سازی میں ایچ ڈی پی کا نمایاں کردار رہاہے پارٹی کے سکیرٹری اطلاعات گذشتہ اسمبلی میں اس قانون کو پاس کرنے میں کلیدی کردار ادا کرچکا ہے اس بلدیاتی نظام کے ذریعے پورے کوئٹہ کو نچلی سطح پر بہترین نمایندگی مل سکتی ہے مگر جعلی سرکار خوفزدہ ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ انتخابات کے ذریعے ان کا پول کھل جائے۰ انتخابات کے نتیجے میں کوئٹہ کے شہری انکی جو درگت بنائے گی اس کا انھیں بخوبی علم ہے۰ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ بار بار عدالتوں کا رخ کرکے انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ بتائیں کہ کتنے فیصد لوگ کوئٹہ سے نقل مکانی کرچکے ہیں صرف ایک فیصد لوگ موسم کی وجہ سے دوسرے شہروں کو کچھ عرصے کیلئے چلے جاتے ہیں باقی عوام کے پاس کسی اور شہر جانے کے وسائل ہی موجود نہیں۰ انھوں نے کہا کہ عوام اپنے حقیقی سیاسی جماعتوں کے ذریعے اپنی نمایندگی کا حق چاہتی ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو انکا یہ حق ہر صورت فراہم کیا جائے انکے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائے۰ آج ایچ ڈی پی نے چلتن و زرغون ٹاون میں بڑی تعداد میں اپنے اراکین کھڑے کئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عوام ایک بڑی تبدیلی لانے کے لئے پارٹی امیدواروں کو بھاری اکثریت کے ساتھ اپنی قیمتی آرائ￿ سے نوازیں گے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ شہر کو نظم اور ترقی دینے کی صلاحیت صرف ایچ ڈی پی کے پاس موجود ہے ۰ جلسے کے بعد علدار روڈ کے جلسے کے شرکاء نے بڑی ریلی کی شکل میں مختلف سڑکوں کا گشت کیا اور پرجوش نعرے بازی کی

WhatsApp
Get Alert