فواد خان اور صنم سعید کی ایک ساتھ واپسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹی وی ڈرامے کی مقبول ترین جوڑی صنم سعید اور فواد خان کی جوڑی اسکرین پر دوبارہ دھوم مچانے کیلئے تیار ہے۔فواد خان اور صنم سعید ایک ساتھ 8 سال بعد واپس آرہے ہیں۔
بھارتی چینل کے مطابق فواد خان اور صنم سعید نئے آنے والے پراجیکٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔


ٹوئٹر پر صنم سعید اور فواد خان کی ایک ساتھ خوبصورت تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد خان کے نئے آنے والے پراجیکٹ کی ہدایت کاری پاکستانی فلم ڈائریکٹر عاصم عباسی دیں گے۔
اس پراجیکٹ کی کی پروڈیوسر شیلجا کیجروال ہوں گی۔صنم سعید اور فواد خان نے 2012 میں سپر ہٹ ڈرامے ’ زندگی گلزار ہے ‘ سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے ڈھیروں تعریفیں وصول کی تھیں۔