سارہ خان اور ماہرہ خان میں مقابلہ، کون جیتا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی دو خوبرو اداکاراؤں کے درمیان سوشل میڈیا پر موازنہ کیا جا رہا ہے ۔سارہ خان اور ماہرہ خان دونوں کا ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے، دونوں ہی اپنی جگہ آپ خوبصورتی کی ایک مثال ہیں۔

گزشتہ دِنوں سوشل میڈیا فین پیج کی جانب سے اِن اداکاراؤں کے درمیان موازنہ کیا گیا کہ اِن دونوں میں دُلہن بن کر کون زیادہ حسین لگتی ہے۔

سارہ خان کی لال عروسی اور ماہرہ خان کی سبز عروسی لباس میں تصویر کا کولاج بنایا گیا جس میں دونوں کے مداحوں سے پوچھا گیا ہے ’دُلہن بن کر اِن دونوں میں سے زیادہ خوبصورت کون سی اداکارہ لگ رہی ہے؟‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by LOLLYWOOD (@lolly.patakha)


اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں دونوں کے سیکڑوں مداحوں کی جانب سے جواب دیتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
کمنٹ سیکشن میں مداحوں کے آنے والے ووٹوں کا اگر موازنہ کیا جائے تو یہ دونوں اداکارائیں ہی مداحوں کو دُلہن کے روپ میں خوب بھا رہی ہیں۔دوسری جانب کچھ انسٹا گرام صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اداکارائیں ہی دُلہن بن کر خوب جچ رہی ہیں اور اِن میں کوئی موازنہ ہی نہیں ہو سکتا۔