لوگ مجھے ’پرچی‘ کہتے ہیں، دنا نیر مبین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیٹ پر مختصر سی ویڈیو کے ذریعے وائرل ہونے والی ویلاگر دنانیر مبین نے ماڈلنگ کے بعد اب باقاعدہ اداکاری میں قدم رکھ دیا ہے۔حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے ایک انٹرویو میں دنانیر مبین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری میں کیسے آئیں۔

دنا نیر مبین کا کہنا تھا کہ ’لوگ اُنہیں پرچی کہتے ہیں، اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کے بعد اُنہیں ایسی باتیں سننے کو ملیں ہیں کہ وہ سفارش کے ذریعے اس شعبے میں آئی ہیں۔‘

دنا نیر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’اُن کا دور دور تک کسی اداکار یا ہدایتکار سے کوئی تعلق نہیں تھا، وہ مکمل ایک عمل سے گزرتے ہوئے ایک کردار کے لیے منتخب ہو کر اس شعبے میں آئی ہیں ۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by LOLLYWOOD (@lolly.patakha)

دنا نیر مبین نے مزید کہا کہ ’لوگوں کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے خود کہہ کر ڈرامے میں کردار حاصل کیا حالانکہ اُنہیں آفر کے ذریعے ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا تھا۔‘
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’کبھی کبھار اُنہیں یہ باتیں بہت دُکھ دیتی ہیں، کوئی اچھا کام کر رہا ہے تو اس میں کیا برائی ہے، وہ سمجھتی ہیں کہ اگر کوئی ایسی آفر اور عزت کا مستحق ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔‘

دنانیر کا بتانا تھا کہ ’شروع ہی سے اُن کی فیملی نے اُن کی بہت حوصلہ افزائی کی ہے، کسی قسم کی کوئی منفی چیز اُن تک پہنچنے سے پہلے ہی اُن کی فیملی جذب کر لیتی ہے، اسی لیے اُنہیں ایسے تبصروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔‘