عمران خان کی سزائیں 140 سال تک پہنچ سکتی ہیں، ملک میں عملی طور پر مارشل لاء نافذ ہے: بیرسٹر گوہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں “تحفظِ متفقہ آئین” کے عنوان سے منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر 70 سال کی سزائیں ہو چکی ہیں اور خدشہ ہے کہ باقی مقدمات کے فیصلوں کے بعد یہ مدت 140 سال تک پہنچ جائے گی جو کہ آئین و قانون کے منافی ہے۔
انہوں نے اسد قیصر کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت ‘لٹرلی’ مارشل لاء نافذ ہے جہاں ججز، پارلیمان اور لیڈرشپ کوئی بھی محفوظ نہیں؛ ایک ہی الزام (توشہ خانہ) میں بار بار سزائیں دے کر انصاف کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مقتدر حلقوں کو خبردار کیا کہ ہم نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کا راستہ چنا ہے لیکن اگر عدلیہ سے انصاف نہ ملا اور عوام کا راستہ روکا گیا تو پھر عوام خود اپنا راستہ نکال لیں گے جس کے بعد کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

WhatsApp
Get Alert