کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا التواء قبول نہیں، ایچ ڈی پی عدالت عالیہ سے رجوع کرے گی: عبدالخالق ہزارہ

بلدیاتی ادارے سیاسی نرسری ہیں، حکومت فرار ہونے کے بجائے کونسلوں کو خودمختار بنائے: ایچ ڈی پی قیادت کا عزم


کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ایچ ڈی پی بلدیاتی اداروں کو سیاسی پارلیمانی عمل کی نرسری سمجھتی ہے جہاں سے ایک سیاسی کارکن عوام کی عملی خدمت کے زریعے سیاسی عمل میں قدم رکھتا ہے اس لئے بلدیاتی اداروں کو مالی و انتظامی طور پر خودمختار بنا کر نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی یقینی بنائی جائے، نام نہاد حکومتی جماعتیں انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی بجائے بلدیاتی کونسلوں کی انفرا اسٹرکچر اور لوازمات پوری کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کریں۔ان خیالات کا اظہات پارٹی کے قائدین چئیرمین عبدالخالق ہزارہ، نائب چئیرمین اول مرزاحسین ہزارہ، نائب چئیرمین عزیزاللہ ہزارہ جنرل سکیرٹری احمد علی کوہزاد، ڈپٹی سکیرٹری محمد رضا ہزارہ سکیرٹری اطلاعات قادر علی نائل، آرگنائزنگ سکیرٹری غلام رضا، سکیرٹری مالیات یونس چنگیزی، سیما بتول، عاطفہ صادق، آصفہ، نامزد امیدواران علاقہ معززین نے کارنر میٹنگز اور مختلف انتخاباتی دفاتر کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایچ ڈی پی 19 یونین کونسلوں کے 60 وارڈز میں بھر پور انتخابی مہم چلا رہی ہے اور کوئٹہ کے شہری پارٹی کی سابق بے مثال کارکردگی کی بدولت ایچ ڈی پی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ فارم 47 سے تعلق رکھنے والی جماتوں کے علاوہ حقیقی سیاسی جماعتوں کی اکثریت اور کوئٹہ کے شہری بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے حق میں ہے۔ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کے حق رائے دہی کے تحفظ کیلئے ردالت عالیہ سے رجوع کریگی اس سلسلے میں دیگر ہم خیال جماعتوں سے بھی رابطہ جاری رکھا جائیگا ۔

WhatsApp
Get Alert