کوئٹہ: نجی بینک میں ڈکیتی، مسلح افراد 3 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

واردات میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف، سیکورٹی گارڈ گرفتار، تفتیش شروع

KARACHI, PAKISTAN, SEP 05: Looted money is showing to media persons after recovery
from detained security guards who looted bank money carrying van in Shershah during a press
conference held at CPO in Karachi on Friday, September 05, 2014. (S.Imran Ali/PPI Images).
کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)تھانہ شالکوٹ کی حدود ہزار گنجی میں واقع ایک نجی بینک میں مسلح افراد نے ڈکیتی کی واردات کے دوران تین کروڑ پچاس لاکھ روپے لوٹ لیے۔پولیس زرائع کے مطابق مسلح افراد بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر نقدی لے کر فرار ہو گئے، جبکہ واردات میں ایک خاتون کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔پولیس نے تحقیقات کے دوران بینک کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ڈکیتی میں ملوث تھا۔ گرفتار گارڈ سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert