بسم اللہ کاکڑ کی وفات پر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ملتوی، نیو ٹاؤن گوادر کی تفصیلات طلب

غلط پی سی ون بنانے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے: ناگ سے واشک روڈ پر اسپیکر کی رولنگ


کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس نصف کارروائی کے بعد سابق وزیر بسم اللہ کاکڑ کی وفات کے باعث ختم کردیا گیا ، اسپیکر نے گوادر کی نیو ٹاون ہاوسنگ اسکیم کی تمام ترتفصیلات طلب کرلیں ،ناگ سے واشک روڈ کا تعمیراتی کام دو سال میں مکمل نہ ہونے کاتوجہ دلاو نوٹس پر اسپیکر نے رولنگ دی کہ غلط پی سی ون بنانے والے افیسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلا س میں پی پی پی کے سابق صوبائی وزیر بسم اللہ کاکڑ کے انتقال پر صوبائی اسمبلی میں فاتحہ خوانی کرائی گئی رکن اسمبلی زمرک خان اچکزئی کا پیپلزپارٹی کے سابق وزیر بسم اللہ کاکڑ کے انتقال پران خدمات کو سراہا، رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے نیو ٹاون ہاوسنگ گوادر کے الاٹیز کو بقایا پلاٹس کی فراہمی سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم میں 990 لوگوں کو پلاٹس الاٹ کئے گئے مگر 600 لوگوں کو پلاٹ کی زمین نہیں ملی ۔اسپیکر نے اس اسیکم کی پوری تفصیلات طلب کرلیں،رکن اسمبلی زابد علی ریکی نے ناگ سے واشک روڈ کا تعمیراتی کام دو سال میں مکمل نہ ہونے کاتوجہ دلاو نوٹس ایوان میں پیش کیا جس پر وزیر خزانہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی کئی اسکیمیں گراونڈ کے بجائے ڈرائنگ رومز میں بنتی ہیں ہم ایسی اسکیموں کو فنڈز جاری نہیں کرتے ہیں،جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رولنگ دی کہ غلط پی سی ون بنانے والے آفیسران کے خلاف کارروائی کی جائے ایوان نے بلوچستان اسمبلی کے قواعد انضباط کار میں مجوزہ ترمیم بھی منظور کرلیں، جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا،،،،

WhatsApp
Get Alert