حکومتی جماعتیں ناکامی چھپانے کیلئے الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، جے یو آئی میدان میں ہے اور جیتے گی: یونس عزیز زہری

بلدیاتی الیکشن میں فارم 47 کے اثرات نظر آرہے ہیں، حکومت گرانے کیلئے کسی اور کا کندھا استعمال نہیں کریں گے: اپوزیشن لیڈر


کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ حکومتی جماعتیں ناکامی چھپانے کیلئے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں جمعیت علماء اسلام نے بھرپور تیار ی کی ہے اور انتخابات میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کرے گی حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے ہمارے پاس جب بھی اکثریت آئے گی تو ہم ضرور تبدیلی لائیں گے تاہم کسی اور کے لیے کندھا استعمال نہیں کریں گے امن وامان کے حوالے سے ضرور خدشات ہے لیکن یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن وامان کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں‘یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ پہلے ہم نے تجاویز دی کہ الیکشن ملتوی کیا جائے لیکن حکومت نے ہماری تجاویز پر عملدرآمد نہیں کیالیکن آج ہم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں ہیں لیکن حکومتی جماعتیں مختلف حیلے و بہانے بنا کر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اگر کسی کے سر پر ٹوپی درست نہیں ہے تو ٹوپی پہننا متعلقہ شخص کا کام ہے حکومت امن وامان کے حوالے سے کارروائی کریں اور عوام کے لیے تحفظ فراہم کریں ہم نے بھرپور تیاری کی ہے اور الیکشن میں ضرور حصہ لیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں فارم47کی طرح اثرات نظر آرہے ہیں لیکن ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صاف و شفاف الیکشن کرانے کے لیے اقدامات کریں ورنہ عوام اس الیکشن کو ایک بار پھر مسترد کریں گے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے علم نہیں ہے اور اگر اپوزیشن کو متعلقہ تعداد پورا ہوا تو ہم ضرور حکومت گرانے کیلئے میدان میں آئیں گے تاہم یہ بات ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کسی اور کے لیے اپنا کندھا استعمال کرینگے اور نہ ہی ہمارے ووٹوں سے کسی اور کو وزیراعلیٰ بنانے میں مددد ینگے۔

WhatsApp
Get Alert