بلوچستان پر حق حاکمیت اور ساحل و وسائل کی حفاظت ایک منظم سیاسی جماعت آور مظبوط باکردار قیادتِ کی صورت میں ھی ممکن ھے،

نیشنل پارٹی کوئیٹہ کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کی بھرپور حمایت سے ھی کامیابی حاصل کرے گی،چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئ بلوچ ایڈوکیٹ ممبر سنٹرل کمیٹی چیئرمین مھراب بلوچ ڈاکٹر رمضان المبارک ھزارہ عیوض کشمند نے مری آباد علمدار روڈ پر انتخابی مہم کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں وسائل کی کمی نہیں اور ناہی صلاحیتوں کی مگر بدقسمتی سے ایک مخصوص استحصالی طبقے کی سوچ کہ باعث بلوچستان میں ناہی سیاسی ماحول کو پنپنے دیا جا رہا ہے اور ناہی یہاں حقیقی سیاسی قیادت کو تسلیم کیا جارہا ہے بلوچستان میں زورآور قوتوں نے اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے ھمیشہ جمہوری نظام اور عوام کی رائے کو پامال کیا اور طویل عرصے سے مصنوعی سیاسی قیادت کو بلوچستان پر مسلط کئے ھوئے ھیں جس کہ باعث بلوچستان ایک سیاسی تجربہ گاہ بن چکا ھے
نیشنل پارٹی جمہوری نظام کی مظبوطی اور عوام کی رائے کو مقدم سمجھتی ھے جس کہ لیئے لازم ھے کہ بلوچستان کے تمام اقوام یک جا ھوکر ایک مظبوط سیاسی جماعت اور باکردار قیادتِ کی تشکیل کے لئے اجتماعی اور شعوری بنیادوں پر نیشنل پارٹی کی جہدوجہد میں شامل ھو کر بلوچستان کے ساحل و وسائل اور حق حاکمیت کے لیے مظبوط آواز بلند کریں اور نیشنل پارٹی کے باکردار سیاسی کارکنوں کو لوکل گورنمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے ھوئے اپنے ووٹوں سے منتخب کر کے مصنوعی نمائیندوں کا راستہ روکیں
کیونکہ 2024 کی جنرل الیکشن کی طرح ایک بار پھر عوام کی رائے اور ووٹوں پر ڈاکہ زنی کی بازگشت سنائی دے رہی ہے

نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئ بلوچ اور دیگر قائدین نے اس بات پر زور دیتے ھوئے کہا کے ھزارہ قوم باشعور ھے اور وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب سوچ سمجھ کہ ساتھ یقیناً نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں کا انتخاب کریں گے کیونکہ بلوچستان ھھم سب کا مشترکہ گھر ھے اس کے لیئے ھم سب کو سیاسی طور پر شعوری فیصلہ کرنا ھوگا اور نیشنل پارٹی کو بلوچستان کے تمام اقوام کی مشترکہ سیاسی قوت بنانا ھوگی اور 28 دسمبر کو نیشنل پارٹی کے انتخابی نشان آری پر مہر لگا کر حقیقی سیاسی کارکنوں کو بلدیاتی ایوانوں میں بھیجنا ہوگا تاکہ وہ آپ کہ حقوق پر کسی بھی طرح کی سودے بازی نا کریں تقریب کہ اختتام پر قائدین کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

WhatsApp
Get Alert