فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹرمپ کے اِنر سرکل کے سٹار بن کر ابھرے، معروف امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز


واشنگٹن (قدرت روزنامہ)معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کا کہنا ہے کہ مئی کی پاک بھارت جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر ڈونلڈ ٹرمپ کے اِنر سرکل کے سٹار بن کر ابھرے۔امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ عاصم تعلق کو ہاف جوکنگ “برومانس” کہا گیا، عاصم منیر کو Disciplined Dark Horse اور Deliberate Mystery جیسے القابات دیے گئے، وائٹ ہاؤس میں لنچ میٹنگ کو کسی پاکستانی ملٹری ہیڈ کیلیے پہلی مثال قرار دیا گیا۔جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل کا سینٹ کام ہیڈکوارٹرز میں ریڈ کارپٹ استقبال ہوا، امریکی عسکری قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک بات چیت کی گئی، 2026 کے آغاز پر پاکستان کو ٹرمپ کی گرینڈ اسٹریٹیجی کے مرکز کے قریب دیکھا جا رہا ہے۔امریکی اخبار نے لکھا کہ نئی امریکی پالیسی کی پائیداری دہلی اور اسلام آباد کے رویے سے مشروط رہے گی، 2025 میں امریکی پالیسی اورجنوبی ایشیا کاتوازن ری رائٹ کرنے میں پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اصل کردار ادا کیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاک، امریکہ تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیدیا۔واشنگٹن ٹائمز نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ رواں سال واشنگٹن کا ’’انڈیا فرسٹ‘‘ دور ختم اور پاکستان کو فوقیت حاصل رہی۔اامریکی پالیسی شفٹ کی بنیاد مئی کی پاک،بھارت جنگ بنی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق واشنگٹن ٹائمز کے آرٹیکل میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعلقات کا خصوصی تجزیہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک بن گیا، ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء پالیسی میں پاکستان کو مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے۔ ابتداء میں بھارت کو کواڈ اور دیگر فورمز کے ذریعے بالادست بنانے کی سوچ تھی اور اسلام آباد کو سائیڈ لائن کرنے کی توقع کی جا رہی تھی۔تاہم بھارت کے سیاسی حالات، شخصی آزادیوں پر پابندیاں، غیر یکساں ملٹری پرفارمنس اور سفارتی سختی نے بھارت کو ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر مشکوک بنا دیا۔
اخبار کے مطابق مارچ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں پاکستان کی غیر متوقع تعریف کی، جس نے واشنگٹن میں پالیسی کا رُخ بدل دیا۔ اسلام آباد نے موقع فوراً کیش کیا اور ہر محدود تعاون غیر متوقع کریڈٹ میں بدلتا گیا۔ پاک، امریکہ تعلقات میں فیصلہ کن موڑ مئی کی مختصر مگر شدید پاک، بھارت جھڑپ بنی جس میں پاکستان کی فوجی کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا۔

WhatsApp
Get Alert