بلوچستان میں ایسے نازیبا ویڈیوز سکینڈل کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو سکینڈل جو انتہائی شرمناک ہے ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بلوچستان میں ایسے نازبیا ویڈیوز سکینڈل کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں بی این پی واضح کرنا چاہتی ہے کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسا کرنے کا سوچ بھی نہ سکے بلوچستان سمیت ملک بھر میں کسی بھی شخص کے ساتھ ایسے ناروا ناانصافیوں پر مبنی دلخراش واقعات رونما ہوتے ہیں تو پارٹی ایسے اقدامات کی سخت مذمت کرتی ہے اس حوالے کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے یقینا متاثرہ خاندانوں جو اس سے شدید مشکل اور ذہنی کوفت کا شکار ہیں پارٹی ان کے ساتھ اخلاقی و سیاسی طور پر کھڑی ہے ہر فورم پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے

حکومت انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے گروہوں کے خلاف سختی سے اقدامات اٹھاتے ہوئے باریک بینی کے ساتھ تحقیقات کو آگے بڑھائیں تو صاف شفاف تحقیقات کرتے ہوئے ہدایت اللہ سمیت دیگر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ مستقبل میں منفی سرگرمیوں میں کوئی ملوث نہ ہو سکے اور ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے بی این پی محکوم انسانوں اور مظلوم کی آواز بنتی رہی ہے ماں بہنوں کی عزتیں ہمارے لئے مقدس ہے بلوچستان کے معاشرے میں ایسے منفی اقدامات کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔