شدید سردی میں الیکشن ممکن نہیں، کوئٹہ کے عوام دوسرے صوبوں میں منتقل ہوگئے: علی مدد جتک
بلدیاتی الیکشن کے 8 ماہ باقی ہیں، مدت پوری ہونے پر اعلان کیا جائے: پی پی رہنما کا عدالت سے رجوع

کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اوررکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ شدید سرد موسم کے باعث کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے، اس لیے عدالت میں پٹیشن دائر کیا ہے الیکشن شیڈول کے حوالے سے بروقت اور مدت پورا ہونے کے بعد اعلان کیا جانا چاہیے اپنے ایک بیان میں حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم کی شدت معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، ایسے حالات میں پولنگ اسٹاف، سیکیورٹی اہلکاروں اور ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور کوئٹہ کے عوام دوسرے صوبے منتقل ہو گئے ہیں اس لئے اب بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کیا جائے کیونکہ اس کے8مہینے رہتے ہیں مدت پورا ہونے کے بعد الیکشن کا اعلان کیا جائے عوام کی جان و صحت اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیاد ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اس کے انعقاد کی حامی ہے، تاہم انتخابات کا انعقاد ایسے وقت میں ہونا چاہیے جب عوام بلا خوف و خطر اور آسانی کے ساتھ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کوئٹہ کے زمینی حقائق اور موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے واضح اور بروقت فیصلہ کرے، تاکہ کسی قسم کی بے یقینی اور انتظامی مسائل سے بچا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مفاد میں ہر اس فیصلے کی حمایت کرے گی جو شفاف، منصفانہ اور عوام دوست ہو۔
