بی اے پی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے: فرح عظیم شاہ

کو ئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)صوبائی صدر وومن ونگ بلوچستان عوامی پارٹی و ایم پی اے محترمہ فرح عظیم شاہ کا بلوچستان عوامی پارٹی علاقائی دفتر ارباب ٹاؤن سمنگلی روڈ آمد اور پارٹی ورکرز و ذمہ داران سے ملاقات کی۔اس موقع پر فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی علاقائی یونٹ و دفتر سے پارٹی کا پیغام نچلی سطح پر پہنچانا ممکن ہو سکے گا، جلد ہی کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں مزید دفاتر کھولے جایئنگے تاکہ عوام کے ساتھ رابطے مزید استوار کے جا سکیں، بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور انشاء اللہ کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی،پارٹی قیادت اپنے تمام کارکنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کونسلر امیدواران کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرینگے، انہوں نے کہا کہ ثنااللہ بلوچ (کینڈیڈیٹ UC 2 وارڈ 1) کا پارٹی کینڈیڈیٹ یحییٰ بلوچ کے حق میں دستبرداری خوش آئند ہے اور اس ضمن میں پارٹی کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ارباب شائستہ گل کاسی کے مثبت کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ارباب شائستہ گل کاسی، UC 4 وارڈ 1 کے امیدوار ارباب خوشال کاسی،یوتھ ونگ کے رہنما ارباب افراز کاسی، UC4 وارد 2 سے بلا مقابلہ منتخب کونسلر اسلم بلوچ، UC 2 وارڈ 1 کے امیدوار یحییٰ بلوچ و دیگر امیدواران و کارکنان موجود تھے۔
