کیا ایسا بھی ہوتا ہے۔۔لاکھوں روپے ٹپ ملنے پر ویٹرس نوکری سےفارغ،وجہ کیا بنی؟ ناقابل یقین خبر

امریکا(قدرت روزنامہ)امریکا کے ایک ریسٹورنٹ نے ویٹرس کو 7 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد ٹپ وصول ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا . امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں برینڈٹ نامی ایک ویٹرس کو 40 گاہکوں کو اچھے انداز سے کھانا پیش کرنے پر 4400 ڈالرز ٹپ ملی، جو ویٹرس کےلیے انتہائی خوشگوار لمحہ تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کی خوشی افسوس میں تبدیل ہوگئی کیوں کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے اسے نوکری سے نکال دیا .

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے برینڈٹ سے ٹپ میں وصول ہونے والی رقم دیگر عملے میں بھی تقسیم کرنے کا کہا جسے ویٹرس نے ماننے سے انکار کردیا . ٹپ میں ملنے والی رقم تقسیم نہ کرنے پر انتظامہ نے ویٹرس کو نوکری سے نکال دیا . . .

متعلقہ خبریں