وفاقی آئینی عدالت : کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی،

نئی مردم شماری کو بنیاد کیوں نہیں بنایا؟ صوبائی حکومت سے مشاورت کیوں نہیں ہوئی؟ جسٹس امین الدین کے اہم سوالات


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے شہری درخواست گزار عبد القادر کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا جس پر وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس امین الدین پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کو کیوں بنیاد نہیں بنایا گیا اور صوبائی حکومت سے مشاورت کے بغیر یہ فیصلہ کیوں کیا گیا ؟ بعد ازاں کیس کی سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے جمیعت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق، معاملے کی مزید قانونی جانچ اور سماعت مکمل ہونے تک بلدیاتی انتخابات مؤخر رہیں گے۔ متعلقہ حکام کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert