شادی شدہ خاتون کا شوہر اور بچے کو چھوڑ کر اپنی سہیلی سے شادی کرنے کا فیصلہ،واقعہ کس شہر میں پیش آیا؟ ہنگامہ کھڑا ہو گیا

حیدرآباد (قدرت روزنامہ) ایک شادی شدہ خاتون نے شوہراوربچے کو چھوڑ کرایک لڑکی کے ساتھ شادی کرلی ان دونوں کے درمیان پہلے سے ہی تعلقات بتائے گئے ہیں۔ یہ عجیب وغریب واقعہ ریاست تلنگانہ میں پیش آیا۔ تین سال قبل نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والی خاتون اورمیدک کی رہنے والی دوسری لڑکی حیدرآباد کے ایک ہاسٹل میں ایک ساتھ ایک کمرے میں رہتے تھے۔ان دونوں کے درمیان محبت ہوگئی اوران دونوں نے آپس میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ان دونوں کے گھروالوں نے اعتراض کیا جس کے بعد نلگنڈہ کی لڑکی کے ماں باپ نے شہرپہنچ کران دونوں کو سمجھایا اوراس لڑکی کی شادی ضلع یادادری چوٹ اوپل کے ایک شخص سے کردی گئی۔

اس دوران اس نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ اس دوران شوہربیوی کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے وہ پہلے اپنے مائیکہ آگئی اوروہاں سے ایک ہفتہ قبل گھروالوں کواطلاع دئیے بغیراپنی پرانی سہیلی کے پاس واپس لوٹ گئی جس کے ساتھ اس نے سابق میں شادی کا فیصلہ کیا تھا۔شادی شدہ خاتون کی گمشدگی کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی اورتحقیقات کے دوران پولیس کو اس بات کا پتہ چلا۔ معلوم ہوا کہ پولیس نے جب خاتون نے فون پررابطہ قائم کیا تو اس نے کہا کہ وہ اپنی سہیلی کے پاس ہے اوران دونوں نے شادی کرلی ہے۔ پولیس ان کی کونسلنگ کررہی ہے تاہم پولیس نے اس سلسلے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔