سیلاب متاثرین کیلیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہاؤسنگ سکیم پر کا م جاری ہے: شرجیل میمن


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں 1 ہزار 18 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور ہو گئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہاؤسنگ سکیم پر کا م جاری ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی، تعلیم، صحت اور بہتر رابطہ کاری ترجیحات ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ 1600 اسکولوں کی تعمیر کے لیے 340 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 9 کیڈٹ کالج اور سکھر میں خواتین یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہاؤسنگ سکیم پر کام جاری ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں سندھ سولر انرجی منصوبے کے لیے 69.97 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گھوٹکی کندھ کوٹ پل اور دھابیجی انڈسٹریل زون پر بھی کام جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert