قیامِ پاکستان قائداعظم کی سیاسی بصیرت اور فلاحی اسلامی ریاست کے خواب کی عملی تعبیر ہے، میر ظہور احمد بلیدی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ پاکستان کا قیام قائداعظم کی غیر معمولی سیاسی بصیرت، انتھک جدوجہد اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد، خودمختار اور اسلامی اصولوں پر مبنی فلاحی ریاست کے خواب کی عملی تعبیر ہے موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ قائداعظم کے افکار کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو عوامی فلاح، معاشی خودکفالت اور سماجی انصاف سے ہم آہنگ کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ میر ظہوراحمد بلیدی نے کہاکہ پاکستان کا قیام قائداعظم کی غیر معمولی سیاسی بصیرت، انتھک جدوجہد اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد، خودمختار اور اسلامی اصولوں پر مبنی فلاحی ریاست کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں کے تحت مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور ایک آزاد مملکت کے قیام کو ممکن بنایا۔ قائداعظم کا وژن آج بھی ریاستی منصوبہ بندی، ترقی اور حکمرانی کیلئے رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ قائداعظم کے افکار کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو عوامی فلاح، معاشی خودکفالت اور سماجی انصاف سے ہم آہنگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی و ترقیات کے شعبے میں حکومت کا فوکس پائیدار ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری ہے، تاکہ قائداعظم کے تصور کردہ فلاحی ریاست کی جانب عملی پیش رفت ممکن ہو سکے۔

WhatsApp
Get Alert