بلدیاتی انتخابات آئینی ضرورت ہیں، صوبائی حکومت 30 فیصد بجٹ منتقل کرنے کی پابند ہے: میر کبیر محمد شہی
شہر کا نظم و ضبط میٹروپولیٹن کا کام ہے، عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے گی: نیشنل پارٹی کی ہائیکورٹ میں پٹیشن کے موقع پر گفتگو

کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی کی سربراہی میں مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ،صوبائی صدر اسلم بلوچ، ممبر صوباہی اسمبلی خیر جان بلوچ ، پارٹی کے رینما راحب بلیدی ،صوباہی جنرل سیکرٹری اڈوکیٹ چینگیز حئی بلوچ ،صوباہی سیکرٹری قانون جلیل بلوچ ، اڈوکیٹ گل سمعین نیشنل پارٹی کے سینر رینما سید محمد حسین شاہ ، نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن فضل الرحمن محمد شہی نے بلوچستان ہائی کورٹ پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں نیشنل پارٹی کی طرف سے دائر کردہ آئینی پٹیشن کے سلسلے میں گہے ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ لوکل حکومت ایک آئینی ضرورت ہیے ۔آہین میں وفاقیت کے تین طرز حکومت ہیے یعنی وفاقی،صوباہی،اور لوکل گورنمنٹ،آئینی ترمیم میں نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کا عمل بغیر لوکل گورنمنٹ کے نا مکمل ہیے ۔اور صوبائی حکومت پابند ہیے کہ اپنے بجٹ سے تیس فیصد لوکل گورنمنٹ کو منتقل کرے ۔صوباہی اسمبلی کا اصل کام قانون سازی ہیے ۔لیکن بد قسمتی سے اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد بلوچستان اسمبلی میں بہیت کم قانون سازی ہوی ہیے ۔شہر کا نظم و ضبط اور دیگر امور پوری دنیا میں میٹروپولٹین انجام دیتے ہیں ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلط فہمی اور تاثر پیدا کیا جا رہا ہیے کہ انکی مدت کم ہوگی جبکہ ایکٹ میں ایسی کوہی شق موجود نیں ہیے ۔انہوں نے توقع ظاہر کی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں عدالت حالیہ زمینی حقائق اور مییرٹ کو مد نظر رکھے گا ۔
