زیارت میں امن و امان کی بحالی اولین ترجیح، قائد اعظم ریزیڈنسی کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات: آئی جی بلوچستان
سیاحتی مقام کو محفوظ بنائیں گے، پولیس افسران کے مسائل حل کیے جائیں گے: پولیس دربار سے خطاب

کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ) زیارت انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ پولیس زیارت سیاحتی مقام اور ملحقہ علاقے میں امن وامان کی بحالی کیلئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ریزیڈنسی کی سیکورٹی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور پولیس کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز زیارت کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر پولیس دربار سے خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سبی رینج برکت علی کھوسہ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زیارت ایاز خان بھی موجود تھے۔ آئی جی پولیس کو زیارت پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس زیارت کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔جس کے بعد آئی جی پولیس بلوچستان نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کی روح کی ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پولیس دربار میں ضلع زیارت کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ زیارت ایک پرامن اور پر فضا سیاحتی مقام ہے جہاں پر بلوچستان سمیت ملک کے دیگر صوبوں اور شہروں سے بھی لوگ آتے ہیں اس لئے پولیس زیارت میں امن وامان کی بحالی کے لئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیتی ہے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور پولیس قائداعظم ریزیڈنسی کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیارت پولیس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے زیارت کے امن کو ممکن بنایا جائے گا۔بعدازاں انہوں نے زیارت پولیس اسٹیشن کا معائنہ بھی دورہ کیا جبکہ انہیں پولیس اسٹیشن میں موجود وسائل کے حوالے سے تفصیلات بتائیں گئی
