مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا، حکومت نے تحریری معاہدہ توڑ دیا: مولانا ہدایت الرحمان

بلدیاتی الیکشن کا التواء قابل مذمت، 28 دسمبر کو پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے: امیر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جماعت اسلامی صوبائی کے امیر و رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ کوئٹہ سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کریں گے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنا قابل مذمت ہے‘یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ اس مواقع پر زاہد اختر بلوچ، عبدالنعیم رند، حافظ نور علی ، جمیل مشوانی، مرتضیٰ خان کاکڑ، عبدالولی شاکر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود آئینی عدالت کی جانب سے معطل کرناقابل مذمت ہے بلدیاتی سسٹم کو مالی اختیارات مل جاتے حالانکہ یہ انتخابات تین سال قبل ہونے تھے لیکن آخری مراحل میں انہیں معطل کردیا گیا 28 دسمبر کوبلدیاتی انتخابات کے التواء کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے عدالتوں اور ججز نے ہمیشہ جمہوریت کو سپورٹ کرنے کی بجائے ڈکٹیٹر کو سپورٹ کیا ہے برسر اقتدار بڑی پارٹیاں جنرل ایوب اور دوسری نے جنرل ضیاء الحق کے شاگر ہیںملک میں چند خاندانوں کی اجارہ داری ہے وہی سیاست، فوج، بیورو کریسی اور ججز ہیں۔ 25 جولائی کو 8 مطالبات میں لاپتہ افراد کی بازیابی ، جبری گمشدگیوں کا خاتمہ ، سیاسی کارکنوں کی رہائی امن وامان کا قیام شاہراہوں کو سفر کے لئے محفوظ بنانا ایف سی کو بلوچستان سے نکالنے سمیت چمن سے لیکر گوادر اور تفتان بارڈر تک بارڈر کو کھولنا اور لوگوں کو روزگار کی فراہمی ٹرالر اور لینڈ مافیا کا خاتمہ معدنیات کو تحفظ دیکرڈیتھ اسکواڈ، اغوائ￿ کاروں منشیات فروشوں اور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرنا ریکوڈک ، گوادر اور سی پیک کے منصوبے عوام کے سامنے لیا جائے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیر رہنمائوں کی رہائی کو ممکن بنایا جائے۔ بلوچستان میں سیاسی اور سرکاری معاملات میں عسکری مداخلت بند کرنا وغیرہ کے حق میں اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا آغاز کیا لیکن لاہور میں مذاکرت کرکے چھ ماہ میں معاملات کو حل کرنے کے لئے تحریری معاہدہ کیا گیا جس کے تحت کمیٹی تشکیل دیکر ان معاملات کو بہتر بنانا تھا تا حال کمیٹی نہیں بنائی گئی اور حکمران لیت و لعل سے کام لے رہے ہیںجس کی وجہ سے ہم دوبارہ چھ ماہ کی مدت پوری ہونے کے بعد لوگوں کو متحرک کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert