گلگت بلتستان، بلوچستان اور اندرون سندھ ترقی میں پیچھے رہ گئے، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ گلگت بلتستان، بلوچستان اور اندرون سندھ ترقی میں پیچھے رہ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اسٹریٹجک جگلوٹ-اسکردو روڈ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ایک روزہ دورہ اسکردو کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسکردومیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننےسےترقی ہوگی، بیرون ملک مقیم پاکستانی گلگت بلتستان آئیں گے، گلگت بلتستان دنیاکاسب سے خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔
انہوں نے کہاکہ فاصلے ہونےکی وجہ سےلوگ گلگت بلتستان کارخ نہیں کرتے، انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننےسےسیاح گلگت بلتستان کارخ کرینگے۔

‘پسماندہ علاقوں کی ترقی میری ترجیح ہے’

وزیراعظم نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی میری ترجیح ہے، کوشش ہے مدت پوری ہونےسے قبل پسماندہ علاقےاوپرآسکیں، غریبوں کواوپرلانےکیلئےبہت سےاقدامات کیےہیں،رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا میں سب سےتیزی سےغربت کم ہوئی،خیبرپختونخواجنگ کی وجہ سےپیچھےرہ گیاتھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ معاشرہ امیروں کی نہیں غریبوں کی رہائش سےپہچاناجاتاہے، ہماری کوشش ہےملک میں غربت کم کریں، پیچھےرہ جانےوالےعلاقوں کوآگےلےکرجاناترقی ہے،پاکستان میں امیرامیر اورغریب غریب ترہوگیا، اندرون سندھ،قبائلی علاقےبھی پیچھےرہ گئے۔

انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان، راجن پورکےعلاقےبھی پیچھےرہ گئے، گلگت بلتستان میں غربت زیادہ ہے، بلوچستان میں بھی غربت ہے،غریب لوگوں کواوپرلانےتک کوئی ملک ترقی نہیں کرتا۔

‘پہلی بار47 ارب روپے کی 60 لاکھ اسکالرشپس’

وزیراعظم نے کہاکہ پہلی بار47 ارب روپے کی 60 لاکھ اسکالرشپس دی گئیں،اسکالرشپس میرٹ پریقینی بنانےکی نگرانی خود کروں گا، گھربنانےکیلئے27لاکھ روپےبلاسودقرض،ٹیکنیکل تعلیم دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمزورطبقےکواچھی تعلیم دےکراوپرلاسکتےہیں، 30 لاکھ خاندانوں کو 5 لاکھ بلا سود قرضہ دیں گے۔

‘ہیلتھ کارڈ اوراحساس راشن پروگرام’

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ سے10 لاکھ کامفت علاج ہوسکتاہے،گلگت بلتستان میں بھی ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے،احساس راشن پروگرام کاآغازآج سےہورہاہے،ترقی یافتہ ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی، احساس راشن پروگرام سے 30 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ 50 ہزارسے کم آمدن والےخاندان کوآٹا،گھی اوردال پررعایت ملےگی، مہنگائی پوری دنیا میں ہوئی ہے،کورونا لاک ڈاؤن کےباعث سپلائی لائن رک گئی۔

‘گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ’

وزیراعظم نے کہاکہ سیاحت سےگلگت کےعوام کونوکریوں کےلیےباہرنہیں جاناپڑےگا، وقت آئے گا لوگ نوکریاں ڈھونڈنےگلگت آئیں گے، سمندرمیں ریزورٹ بنانےکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،ہمیں بہت سی نعمتوں سےنوازاگیا،فائدہ نہیں اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کےعوام اپنی زمین کی حفاظت کریں، گلگت بلتستان میں غربت زیادہ ہے،بیرون ملک سےآنےوالےگلگت کی زمین خریدیں گے، گلگت بلتستان کےعوام زمین بیچنے کے بجائے ریزورٹ بنائیں، گلگت بلتستان میں سیاحت سے40ارب ڈالربناسکتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ فاصلےکم ہونےسےسیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، گلگت بلتستان میں گرمیوں،سردیوں میں سیاحتی سرگرمیاں ہوسکتی ہیں،سیاحت پاکستان کاسب سے بڑا اثاثہ بن سکتاہے،سوئٹرزرلینڈ سیاحت سے 70 ارب ڈالربناتاہے، پاکستان کی پورے سال کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالرہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سوئٹرزرلینڈ گلگت بلتستان کےمقابلےمیں آدھاہے،اسکردومیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننےسےترقی ہوگی، بیرون ملک مقیم پاکستانی گلگت بلتستان آئیں گے، گلگت بلتستان دنیاکاسب سےخوبصورت سیاحتی مقام ہے، فاصلےہونےکی وجہ سےلوگ گلگت بلتستان کارخ نہیں کرتے۔