پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبر کی کوئی جگہ نہیں ہے، اریبہ حبیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبر کی جگہ نہیں ہے۔حال ہی میں ایک پروگرام میں آئٹم نمبر کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اداکارہ اریبہ حبیب نے پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبر شامل نا کرنے کی بات کی ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری فلموں میں آئٹم نمبر شامل کرنے کی وجہ اب تک سمجھ نہیں آئی ہے کیونکہ ہماری عوام یہ سب دیکھنا پسند نہیں کرتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)


انہوں نے کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں خوبصورت اداکارائیں موجود ہیں جبکہ ٹیلنٹ کی بھی کوئی کمی نہیں ہے تو آئٹم نمبر کوئی ضرورت ہی پیدا نہیں ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری عوام ملک کی اداکاراؤں کو اس قسم کی پرفارمنس میں نہیں دیکھنا چاہتی ہے اور اس قسم کے گانوں کے علاوہ ہمارا مواد بہت اچھا اور انٹرٹیمنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔
اسکے علاوہ پروگرام کے دوران اپنے کیریئر کے متعلق بھی بات کی اور بتیا کہ شوبز انڈسٹری میں کس طرح کامیابی حاصل کی۔