کوئٹہ الیکشن کا التواء مسترد، امیدواروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے: صادق ادوزئی

الیکشن کمیشن نے کتابوں کی مد میں لاکھوں بٹور لیے، زرغون روڈ کھنڈر بن چکا ہے پریس کانفرنس


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین حاجی صادق خان ادوزئی اور مرکزی صدر عباس خان درانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اور مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے کوئٹہ میں تیرہ سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں جلد ازجلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں بصورت دیگر عدالت سے رجوع کریںگے‘یہ بات انہوںنے دیگر قائدین کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کوئٹہ کے عوام کا آئینی اور بنیادی حق ہیں مگر گزشتہ تیر ہ سالل سے دانستہ طور پر عوام کو اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے انتخابات کے قریب آکر عدالتوں کے ذریعے الیکشن ملتوی کرانا جمہوریت اور عوام کے حقوق کے منافی ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ہر حلقہ کے منتخب نمائندے برائے کونسلر سے بک کی فراہمی کے پر ہر امیدوار سے چار سے پانچ ہزار روپے وصول کیے جو کہ تقریبا دو کروڑ روپے بنتے ہیں ہر امیدوار نے تقریباً ایک لاکھ روپے خرچہ کیا جو کہ عوامی نمائندوں کے ساتھ سراسر ظلم جبر ہے کسی بھی پارٹی نے اس طرف توجہ ہی دلوائی اور نہ ہی اس بارے میں بات کی انہوں نے کہاکہ زرغون رو ڈ پر جو ترقیاتی کام کے نام سے عوام کی زندگی اجیرن بنائی گئی ہے وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہاکہ تقریباً ایک کلو میٹر روڈ سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے موجودہ نااہل حکومت سے ایک روڈ نہیں بنایارہا تو باقی بنیادی حقوق کیسے فراہم کرسکتے ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین جو کہ کئی دنوں سے اپنے حق کے لیے احتجاج پر بیٹھے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہے اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے سیکورٹی اور موسم کو جواز بنا کر انتخابات ملتوی کرنا محض بہانہ ہے اصل وجہ عوامی شکست کا خوف ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں جلد ازجلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں بصورت دیگر عدالت عدالیہ سے رجوع کرینگے۔

WhatsApp
Get Alert