بلوچستان میں 4 ہزار ڈاکٹرز اور 14 ہزار اساتذہ بھرتی، 27 ہزار ٹیوب ویلز سولر پر منتقل ہوں گے: 3 ہزار نوجوانوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھیجیں گے: چیف سیکرٹری شکیل قادر خان

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو بہترین سروس کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، تمام محکموں میں اصلاحات پر کام جاری ہے، ان اصلاحات کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور عام آدمی تک ان کے ثمرات پہنچانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹھارویں نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی میں بہترین اور فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت نے عارضی بنیادوں پر 4000 ڈاکٹرز اور اسٹاف بھرتی کئے ہیں، صوبے میں ٹوٹل 918 فعال بنیادی مراکز صحت فعال کئے۔ جس سے بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنایا گیاہے۔

ہیلتھ کارڈ سے 3 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ صوبائی حکومت صوبے بھر میں 14000 اساتذہ بھرتی کئے جس سے صوبے بھر میں کل 14556 سکولز فعال ہوگئے اور صوبے میں بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے ذریعے مزید 650 سے زائد سکولز کھل چکے ہیں۔ جس سے ٹوٹل 95000 سے زائد بچے سکولز میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دس سالہ ترقیاتی پلان کے تحت صوبے کی اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی ترقی کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے بجلی
