تربت میں جدید انڈواسکوپی مشین نصب،مکران میڈیکل کالج کے کنٹریکٹ ملازمین کا مسئلہ حل کرائیں گے : ڈاکٹر مالک


تربت(ڈیلی قدرت کوئٹہ)ممبر صوبائی اسمبلی اور سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں معدہ اور آنتوں کے امراض کی تشخیص کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ انڈواسکوپی مشین کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ کی ذاتی دلچسپی اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے ایک کروڑ 3 لاکھ روپے مالیت کی مشین کی تنصیب ممکن ہوئی ہے، جس سے نہ صرف ضلع کیچ بلکہ پورے مکران ڈویژن کے مریض مستفید ہوں گے اور انہیں اب علاج کیلئے کوئٹہ یا کراچی جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہر ڈاکٹرز موجود تھے مگر مشینری نہ ہونے سے مشکلات تھیں جو اب حل ہوگئی ہیں۔

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ نے مکران میڈیکل کالج کے کنٹریکٹ ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کی ریگولرائزیشن، تنخواہوں اور گریڈ کے مسائل حل کرانے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری سے مشاورت کریں گے۔ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر وحید بلیدی نے مشین کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ اور صوبائی وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا۔

WhatsApp
Get Alert