ڈیرہ مراد جمالی: کوچ کا ڈرائیور گرفتار ‘ سمگلنگ کا سامان ضبط ‘ پولیس نے خواتین اور بچوں کو شدید سردی میں سڑک پر چھوڑ دیا، توہین آمیز رویے پر مسافروں کا احتجاج

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیڈر پل پر پولیس کا کوچ پر چھاپہ غیر ملکی سامان کی برآمدگی کی اطلاع مسافر خواتین وبچوں کی شدید سردی میں بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا پولیس افسران و اہلکاروں کی خواتین اور دیگر مسافروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ مسافروں کا شدید احتجاج پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانے کی حدود پٹ فیڈر پل پر کوئٹہ سے اوستہ محمد جانے والی مینگل کوچ کو صدر پولیس ایس ایچ او محمد مرادبھنگر ایس ایچ او نوتال حبیب اللہ لاشاری نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ کوچ کو روک کر کوچ میں سوار تمام مسافرون جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں اتار دیا گیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کندیکٹر کو گرفتار کرکے کوچ کو تحویل مین لے لیا پولیس کے مطابق کوچ مین غیر ملکی سامان ہے جس کی برامدگی کر لی گئی جبکہ مسافر خواتین ودیگر نے الزام عائد کیا ہے کہ انکے ساتھ پولیس افسران و اہلکارون نے بد تمیزی کی ہے شدید سردی میں ہمیں بیچو سڑک بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا رات کی تاریکی میں ہم لوگ کہاں جائیں اس موقع پر مسافروں نے پولیس کے توہین آمیز رویے پر سخت احتجاج کیا۔
