بلوچستان میں تعلیمی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل، میڈیکل کالجز میں جعلی داخلوں کا انکشاف : انٹرمیڈیٹ کے 4 سال کے پرچے دوبارہ چیک کرنیکا فیصلہ تحقیقاتی کمیٹی قائم،

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ )بلوچستان میں پچھلے چاربرسوں کے دوران فیک مارکس شیٹ اور جعلی اسناد پر میڈیکل اور دیگر پروفیشنل کالجز میں داخلے دئیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر چارسالہ رکارڈ کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیرمین محمد اسحق نے بتایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر بلوچستان بورڈکے کنڑولر ضیا الحق کاکڑکی سربراہی میں سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں محکمہ کالجز کے انڈر سیکرٹری ارشد احمد اور آئی ٹی ایکسپرٹاکشے کمار شامل ہیں یہ کمیٹی 2021سے 2025 تک ایسے طالب علم ،جنہوں نے ایف ایس سی کرکے میڈیکل کالجز اور دیگر پروفیشنل کالجوں میں داخلے لئے ہیں ان کے مارکس شیٹ اور اسناد کی انکوائری اور آڈٹ کرے گی کہ کس کس نے حاصل کردہ نمبروں میں تبدیلی کی ہے ان کے امتحانی پرچہ جات نکال کر آن لائن چیک کر کے موازنہ کیا جائے کہ ان میں فرق تو نہیں ہیں اور اس حوالے سے ایک انگریزی اخبار اور دو اْردو اخبارات میں اشتہار دیا جائے کہ اگر کسی کے پاس شواہد ہیں کہ کرپشن سے اضافی نمبر حاصل کئے گئے ہیں تو وہ کمیٹی میں پیش کرے ۔
