پریانکا چوپڑا کو کھانے میں کیا کیا پسند ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے پسندیدہ کھانے اور مشروبات کے حوالے سے بتایا ہے۔اس حوالے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکارہ نے بتایا ہے کہ انھیں کھانے میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے پسندیدہ کھانوں کے حوالے بتایا ہے کہ انھیں کھانے میں سب کچھ پسند ہے لیکن بریانی سب سے ہٹ کر ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کو بریانی کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو وہ بہت شوق سے عموماً کھانا پسند کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)


اس کے علاوہ انہیں کھانے میں اور بھی دیگر چیزیں پسند ہیں جس کے نام بھی اداکارہ نے بتائے ہیں جس میں پیزا، برگر اور وہ سب چیزیں شامل ہیں جس میں روٹی کا استعمال ہوتا ہو۔یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ بالی وڈ کی تمام اداکارائیں کھانے کی بہت شوقین ہیں جس میں کرینہ کپور، کرشمہ کپور، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اور بھی بڑے نام شامل ہیں۔