بیٹے کی شادی میں مریم نواز نے والدہ کو کیسے یاد کیا ۔۔۔ ؟

لاہور (قدرت روزنامہ) بیٹے کی شادی پر مریم نواز کو اپنی والدہ یاد آگئیں . اپنی والدہ کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کلثوم نواز کے زیورات پہنے .

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں مریم نواز نے اپنی والدہ کی یا دوں کو بھی تازہ رکھا . مریم نواز نے شادی کی تقریبات میں اپنی والدہ کے زیوارت پہنے .

مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کے زیورات پہن کر اپنی والدہ سے اپنے جذباتی لگاؤ کا ثبوت دیا . مریم نواز اپنے بیٹے کی مکمل شادی کی تقریبات کے دوران خوبصورت اور بارعب نظر آ رہی تھیں مگر اُن کے اس ایک عمل نے اُنہیں نرم دل اور خوشی کے موقع پر غمگین بھی ظاہر کردیا ہے . . .

متعلقہ خبریں