واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ میں گروپ ایڈمن کیلئے خوشخبری

کیلی فورنیا(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ ہر گزرتے دن کیساتھ بہت سے نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے، تاہم اب صارفین کیلئے ایک اور نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری جاری ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا تازہ ترین فیچر گروپ کے ایڈمن اور گروپ چیٹس کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے گروپ ایڈمنز کو گروپ میں موجود کوئی بھی پیغام ڈیلیٹ کرنے کا اختیار ہو گا، واٹس ایپ کی آنے والی نئی اپ ڈیٹ میں گروپ ایڈمنز گروپ میں موجود ہر ایک کے لیے پیغام کو ڈیلیٹ کر سکیں گے، تاہم گروپ ایڈمن کی جانب سے میسج ڈیلیٹ ہونے کے بعد گروپ میں موجود دیگر افراد کو مطلع بھی ہو جائے کہ میسج کسی گروپ ایڈمن کی طرف سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کسی واٹس ایپ گروپ کے ایڈمنز زیادہ ہونے کی صورت میں ہر ایڈمن کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ کسی کا بھی میسج ڈیلیٹ کر سکے۔
تکنینی ماہرین کا ماننا ہے کہ وٹس ایپ کا نیا فیچر گروپ ایڈمن کیلئے بے حد مفید ثابت ہو سکتا ہے جس کے ذریعے گروپ ایڈمنز کے لیے فحش یا قابل اعتراض پیغامات کو گروپ سے حذف کرنا آسان ہو جائے گا، گروپ ایڈمن کو ایسے پیغامات کو ہٹانے میں بھی مدد ملے گی جو گروپ کے مفاد کے خلاف ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رپورٹس تھیں کہ واٹس ایپ حکام ’ڈیلیٹ میسج فار ایوری ون‘ فیچر کی وقت کی حد کو بڑھانے پر بھی کام کر رہا ہیں ، فی الحال صارفین کے پاس صرف ایک گھنٹہ آٹھ منٹ اور سولہ سیکنڈ تک بھیجے گئے پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کا اختیار ہے۔ تاہم امکان ہے کہ جلد ہی صارفین کو پیغامات بھیجنے کے سات دن بعد تک انہیں ڈیلیٹ کرنے کا آپشن مل جائے گا۔