سلمان خان، رنبیر کپور نے کترینہ کیف کو شادی پر کیا تحفہ دیا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف شادی کر کے، کروڑوں دلوں کو توڑ کر پیا گھر سدھار چکی ہیں جبکہ تا حال میڈیا اُن کی شادی کی خبروں سے متعلق دلچسپ حقائق مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی اس سال کی سب سے مہنگی ترین شادی تھی، 9 دسمبر کو شادی کرنے والی یہ جوڑی تاحال میڈیا کی نظروں میں ہے اور اِن کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔دوسری جانب کترینہ کیف اور وکی کوشل بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تقریبا ت کی متعدد تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہنگی ترین شادی کرنے والی اس جوڑی کو شادی پر ملنے والے تحفے بھی کافی مہنگے ہیں جس کے مطابق کترینہ کیف کے سابق بوائے فرینڈ، بھارتی انڈسٹری کے سلو بھائی کی جانب سے کترینہ کیف کو 3 کروڑ مالیت کی گاڑی رینج روور شادی کے تحفے میں دی گئی ہے۔
دوسری جانب سلمان خان سے قبل کترینہ کیف کے سابق بوائے فرینڈ، بھارتی انڈسٹری کے چاکلیٹی، دل پھینک ہیرو رنبیر کپور نے کترینہ کیف کو شادی کے تحفے میں ہیرے جڑا ایک ہار دیا ہے جس کی مالیت 2.7 کروڑ ہے جبکہ رنبیر کی حالیہ گرل فرینڈ، اگلے سال اہلیہ بننے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کترینہ اور وکی کوشل کو شادی کے تحفے میں 1 لاکھ مالیت کے پرفیومز دیئے ہیں۔
اسی طرح کترینہ کیف کی نئی پڑوسن انوشکا شرما کی جانب سے کترینہ کیف کو ہیرے کی بالیں دی گئی ہیں جس کی مالیت 6.4 لاکھ روپے ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ، شاہ رُخ خان نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کے تحفے میں ایک مہنگی ترین پینٹنگ دی ہے جس کی مالیت 1.5 لاکھ روپے ہے۔کترینہ کیف کے ساتھی اداکار ریتھک روشن نے وکی کوشل کو شادی کے تحفے میں 3 لاکھ مالیت کی سُپر بائیک گفٹ کی ہے، اداکارہ تاپسی پنو نے وکی کوشل کو 1.4 لاکھ کی مالیت کا ایک پلاٹینیم ’بریسلیٹ‘ دیا ہے۔
اسی طرح نئے نویلے دولہے وکی کوشل نے اہلیہ، کترینہ کیف کو 1.3 لاکھ مالیت کی ایک ہیرے کی انگوٹھی دی ہے جبکہ کترینہ کیف نے اپنے شوہر، وکی کوشل کو مہنگا ترین تحفہ، 15 کروڑ کی مالیت کا ممبئی شہر میں ایک اپارٹمنٹ دیا ہے۔