بلوچستان میں مغربی سسٹم داخل، سموار سے 31 دسمبر تک بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری

کوئٹہ، زیارت اور چمن میں برفباری، گوادر اور تربت میں بارش ہوگی: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں آج سے 31 دسمبر تک کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بارش، اور گرج چمک کے ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی رہے گی۔ تاہم پیر کی شام اور رات کے اوقات میں مغربی ہوائیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سبب بنیں گی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert