غیر ملکی شہری کی اسلام آباد میں سرعام خواتین کے ساتھ نامناسب حرکت، ویڈیو وائرل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف-10 مرکز میں ایک غیر ملکی شہری کی خواتین کے ساتھ مبینہ نامناسب رویّے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ طور پر ایک چینی شخص چند برقعہ پوش خواتین کو عوامی مقام پر سگریٹ پیش کر رہا ہے۔ اس واقعے نے شہری حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور عوامی اخلاقیات اور قوانین کی پاسداری کے حوالے سے سوالات کو جنم دیا ہے۔


سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پاکستانی شہری اسی طرح کا رویّہ اختیار کرتا تو فوری قانونی کارروائی عمل میں آتی، اس لیے غیر ملکی شہریوں کے بارے میں بھی بلا امتیاز کارروائی کی توقع کی جانی چاہیے۔
کچھ صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی شہری پاکستان کے کلچر اور قوانین کا احترام کریں جبکہ دیگر نے اس شخص کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert