ویڈیو: ’آپ سب کرپٹ ہیں‘، اوورسیز پاکستانی کی پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی سے شاپنگ مال میں بدتمیزی


کراچی (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کو ان کی فیملی کے ساتھ شاپنگ کے دوران ایک اوورسیز پاکستانی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی سعید غنی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ نے میرے شہر کراچی کو تباہ کر دیا جس کی وجہ سے میں وہاں چھوڑ کر باہر چلا آیا اور آپ اب یہاں مزے سے گھوم رہے ہیں۔ آپ اور آپ کی پارٹی کو شرم آنی چاہیے آپ سب کرپٹ ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے کئی صارفین نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی نے بالکل درست کہا ہے جبکہ دیگر صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ سعید غنی کو فیملی کے سامنے ہراساں کیا گیا ہے یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
ایک صارف نے کہا کہ کوئی اپنی فیملی کے ساتھ ہے شاپنگ کر رہا ہے اور آپ کے بات کرنے پر تمیز تہذیب کے ساتھ جواب بھی دے رہا ہے تو یہ کون سا طریقہ ہے بات کرنے کا۔ بچے کے سامنے گندی زبان کے استعمال پر شرم آنی چاہیے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے کراچی کے معاملے میں بہت شکایتیں ہیں مگر یہ رویہ غلط ہے اور سعید غنی کا تحمل قابل تعریف ہے۔

WhatsApp
Get Alert