بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات، وکلاء اور فیملی کی فہرست جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وکلاء اور خاندان کے افراد کی ملاقات کل منگل کواڈیالہ جیل میں ہوگی۔
ملاقات کیلئے پارٹی نے چھ وکلاء رہنمائوں کی فہرست جیل حکام کوارسال کردی ہے، فہرست میں وکلاء سلمان اکرم راجا، بیرسٹرگوہرخان اورطاہرسلطان کے علاوہ ملک شجاعت جندراں، محمد مدثراوراحمد ندیم گورائیہ کے نام شامل ہیں۔
کل ہونے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اوربشری بی بی کے فیملی ممبران بھی شریک ہوں گے۔
اس ملاقات کوپارٹی کے اہم رہنماؤں اوربانی کے قریبی افراد کے درمیان رابطے اورمشاورت کا موقع قراردیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور پارٹی امورپربھی بات ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert