ہرنائی میں ایف سی کی موجودگی کے باوجود بدامنی روز کا معمول، سینکڑوں گاڑیاں روکی گئیں: پشتونخوا میپ

بی ایل اے کو بنا کر علاقے کے وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے، گھروں میں ڈاکے اور اغواء نہیں رک رہے: بیان

ہرنائی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) نے ہرنائی سنجاوی روڈ پر طور خان کے مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے سینکڑوں گاڑیوں کا راستہ روکنے اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے جس میں ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔ پشتونخوامیپ کے ضلعی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرنائی میں ایف سی کی تعیناتی کے پہلے ہی مہینے سے ایسے بزدلانہ واقعات شروع ہوچکے ہیں۔ چپرلیٹ سے طور خان تک ایف سی کی 40 سے زائد چوکیاں موجود ہیں جن کے پاس نائٹ ویژن کیمرے اور جدید اسلحہ ہے، مگر پھر بھی دہشت گردی اور خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔
بیان میں الزام لگایا گیا کہ ان واقعات کا مقصد علاقے میں بدامنی پھیلا کر عوام کو بیدخل کرنا اور قدرتی وسائل پر قبضہ جمانا ہے۔ اس منصوبے کے تحت نام نہاد بی ایل اے بنائی گئی اور فارم 47 کے ذریعے جعلی نمائندے مسلط کیے گئے۔ پشتونخوامیپ نے کہا کہ اب نوبت گھروں میں ڈاکے اور لوگوں کو اٹھانے تک پہنچ چکی ہے، جو حکومت کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ طور خان واقعے کے ملزم کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے۔

WhatsApp
Get Alert