ملازمین کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، 30 اور 31 دسمبر کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
بلوچستان میں مہنگائی زیادہ اور تنخواہیں کم ہیں، حکومت ملازمین کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے: مرکزی بیان

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ملازمین کی متحدہ تنظیم گرینڈ الائنس کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے مسلط صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے ڈی آر اے سمیت تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کریں اور ملازمین کو مجبور نہ کریں کہ وہ احتجاج اور مظاہروں کا سہارا لیکر اپنے مطالبات منوائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین پہلے ہی دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم تنخواہ اور مراعات پر زمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جبکہ یہاں مہنگائی اور غربت کی شرح دیگر صوبوں کے مقابلے میں کہی زیادہ ہے اس کے باوجود سخت ترین حالات اور مشکلات کے دوران سرکاری ملازمین اپنے فرائض کی انجام دہی میں پوری لگن اور دیانت داری سے انجام دے رہی ہے۔ بیان میں گرینڈ الائنس کی جانب سے 30 اور 31 دسمبر کے احتجاج اور ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انکے مطالبات کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا۔
