بلوچستان میں بیڈ گورننس انتہا پر، 7 ہزار ارب کی کرپشن ہوئی: ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی: راحب بلیدی بلوچ بار کونسل


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان بار کو نسل کے چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی راحب خان بلیدی نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے تمام جائز مطالبات کے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ملازمین آج سراپا احتجاج ہیں حکومت ملازمین کے مسائل کو سننے کیلئے تیار نہیں موجودہ حکومت عوامی مسائل ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن اقرباء پروری لاقانونیت عروج پر ہے بلوچستان میں بیڈ گور ننس انتہا کو ہے۔ بیان میں کہا کہ مہنگائی بے روز گاری کی وجہ سے عام عوام ملازمین پریشان ہیں بلوچستان پاکستان میں کرپشن عام ہو چکا ہے حالیہ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق ملک میں کرپشن بد عنوانی میں اضافہ ہوا ہے حکومت میں 7000 ارب روپے کی کے کرپشن ہوئی ہے مہنگائی بے روز گاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے سرکاری دفاتر میں عام عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں بلوچستان گرینڈ الائنس کے جائز مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزرا نے مذاکرات کئے مسائل کی فوری حل کا اعلان کیا لیکن مسائل حل کرنے کی بجائے آج ملازمین سراپا احتجاج ہیں کامیاب ریلی تین روزہ دھرنا کے بعد آج ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرے بلوچستان بار کو نسل گرینڈ الائنس کے جد وجہد میں ان کے ساتھ ہے اور ان کی احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتی ہے

WhatsApp
Get Alert