سال 2025 میں کن نامور پاکستانی شخصیات کی طلاقیں ہوئیں؟ فہرست سامنے آگئی
طلاق کے ان واقعات نے نہ صرف شوبز بلکہ عام معاشرے میں بھی طلاق، تعلقات اور الگ زندگی کے موضوعات کو زیر بحث لایا

کراچی (قدرت روزنامہ)سال2025 میں پاکستان کی کئی مشہور شخصیات کے طلاقیں ہوئیں جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا اور ان پر بحث و مباحثے کا سلسلہ بھی چلایا۔ سال 2025 میں طلاق اور تعلقات کے خاتمے کے حوالے سے مختلف شہرت یافتہ شخصیات کی ذاتی زندگیاں خبروں کی زینت بنی رہیں۔
2025 میں کم از کم دس پاکستانی مشہور ترین جوڑوں نے اپنے تعلقات ختم کیے یا انہوں نے شیئر کیا کہ وہ علیحدگی کے پیچیدہ مراحل سے گزر رہے ہیں۔ کچھ رشتے اختتام پذیر ہو ئے جبکہ کچھ اب بھی عدالتی یا علیحدگی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ ان اہم شخصیات کی فہرست ذیل میں درج ہے۔
عاصم اظہر اور میرب علی
معروف گلوکار عاصم اظہر نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اُن کی اور اداکارہ میرُب علی کی منگنی ختم ہو چکی ہے ۔ شادی کا منتظر مداحوں نے اس جوڑے کی علیحدگی پر حیرت کا اظہار کیا۔

زارا ترین اور فاران طاہر
سینیئر اداکارہ زارا ترین نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ لوگ سمجھتے ہیں، ہماری شادی دو سال چلی لیکن یہ محض چار ماہ چل سکی تھی۔

حنا رضوی اور عمار احمد
پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کا اعلان کیا اگرچہ ابھی باضابطہ طلاق کا اعلان نہیں ہوا۔

ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی
معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ ایمن زمان نے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔اداکارہ و ٹک ٹاکر ایمن زمان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر مجتبی لاکھانی کیساتھ لی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دیں تھی۔

