بلوچستان میں دل کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ، 11 ماہ میں 400 سرجریاں ہوئیں

بچوں میں بھی عارضہ قلب بڑھ رہا ہے، وجوہات میں غیر متوازن خوراک شامل: شیخ زید ہسپتال رپورٹ


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ )بلوچستان میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں گزشتہ تین برسوں کے دوران مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم سال 2025 کے دوران کارڈیک کیسز کی شرح گزشتہ دو سالوں سے بھی تجاوز کر گئی۔کوئٹہ میں قائم شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران عارضہ قلب میں مبتلا 400 سے زائد مریضوں کی سرجری کی گئی۔ ادارے کے مطابق جنوری 2025 سے اب تک تقریبا 80 ہزار مریض علاج کے لیے لائے گئے، جبکہ اس کے علاوہ صوبے کے دیگر سرکاری و نجی اسپتالوں اور بیرونِ صوبہ رجوع کرنے والے مریضوں کی تعداد الگ ہے۔شیخ زید اسپتال کے منتظمین کا کہنا ہے کہ زیرِ علاج مریضوں میں بچوں کی بھی خاصی تعداد شامل ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق دل کے امراض میں اضافے کی اہم وجوہات میں حفظانِ صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرنا، غیر متوازن طرزِ زندگی اور احتیاطی تدابیر کی کمی شامل ہیں۔

WhatsApp
Get Alert