اوستہ محمد میں ترقیاتی فنڈز سے افسران کروڑ پتی بن گئے، سڑکیں اور اسکول صرف کاغذوں پر مکمل: عوامی حلقے

ضلع بھر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، 2023 سے جاری میگا کرپشن کی تحقیقات کی جائیں: مطالبہ


اوستہ محمد (ڈیلی قدرت کوئٹہ )اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے فنڈز میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلیک ٹاپ سڑکیں، کمیونٹی ہال اور سکولوں کی بلڈنگز صرف کاغذی کاروائی میں مکمل دکھائی گئی ہیں، جبکہ زمینی حقائق کچھ بھی نہیں ہیں۔عوامی حلقوں نے بتایا کہ مقامی افسران اور ٹھیکیدار راتوں رات سرمایہ دار بن گئے اور کروڑوں روپے کے فنڈز قومی خزانے سے نکال کر مبینہ کرپشن کے ذریعے اپنے قبضے میں لے لیے گئے، جبکہ اوستہ محمد اور تحصیل گنداخہ جدید دور میں بھی پسماندگی کا شکار ہیں۔ ضلع بھر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور شہری آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ 2023 سے جاری ترقیاتی فنڈز کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور میگا کرپشن میں ملوث افسران و ٹھیکیداروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی ترقیاتی سہولیات میسر آ سکیں۔

WhatsApp
Get Alert